پیٹرول

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے ڈیلرز مارجن میں بڑا اضافہ کر دیا

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں ایک روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول پر ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر کردیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی ڈیلرز مارجن 8 روپے 64 پیسے سے بڑھا کر 9 روپے 98 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

واضح رہے کہ حکومت نے آج بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

اس سے قبل ڈیزل کی قیمت 364 روپے 70 پیسے فی لیٹر تھی۔

اسی طرح موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ اس کی سابقہ قیمت 337 روپے 78 پیسے فی لیٹر تھی۔

وزارتِ توانائی کے مطابق قیمتوں میں یہ ردوبدل وفاقی حکومت کے نظرثانی شدہ پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیزل 32روپے63 پیسے سستا، پیٹرول 2روپے 97پیسے مہنگا کردیا گیا

دو روز قبل حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 32روپے کمی کی تھی لیکن دو روز سے پھر سےڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے لوگ تشویش میں مبتلا ہیں۔