بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کردیا گیا، سخت سکیورٹی انتظامات

بانی پی ٹی آئی عمران خان سخت سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس بانی پی ٹی آئی کو لے کر اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئی ۔ بانی پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے روانہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی ہسپتال منتقلی: سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد شروع

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اڈیالا جیل گیٹ نمبر ایک سے اسپتال کیلئے روانہ ہوئے۔

اس سے قبل آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران کے ہمراہ شفا انٹرنیشنل اسپتال کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ہسپتال کے باہر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی تھی۔

شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے لیے خصوصی اقدامات کرلیے گئے ، بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کیا جائے گا۔

6اہر ڈاکٹروں کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا چیک اپ کرے گی ، چیک اپ کے بعد بانی پی ٹی آئی کو اسپتال میں داخل کرنے سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ایڈمٹ کرنے کی صورت میں بھی خصوصی اقدامات مکمل کر لئے گئے۔

یاد رہے کہ جمعرات کی صبح سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے خلاف گزشتہ روز دائر کی گئی نظر ثانی درخواست بعض اعتراض لگا کر واپس کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی اسپتال منتقلی: سپریم کورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی درخواست کیوں واپس کی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے بانی پی ٹی آئی کو بیرونِ ملک بھیجنے کا امکان بھی ظاہر کر دیا ہے ۔

قبل ازیں سپریم کورٹ نے حکومت کو تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے عمران خان کی صحت سے متعلق صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں مناسب طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے گئے۔