کراچی: بینکوں سے آسان اقساط پر گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر سامنے آگئی، پاکستان میں آٹو فنانسنگ پہلی بار تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2026 میں آٹو فنانسنگ کا حجم گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 35.2 فیصد بڑھ گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب ویوز کا طریقہ تبدیل، 24 اگست سے نیا نظام نافذ ہوگا،کمپنی
اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025 میں آٹو فنانسنگ کا حجم 286 ارب روپے تھا، جو جولائی 2026 میں بڑھ کر 386 ارب روپے ہوگیا۔ جون 2026 کے مقابلے میں بھی آٹو فنانسنگ میں ماہانہ بنیاد پر 1.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق آٹو فنانسنگ میں اضافے کی اہم وجوہات میں بینکوں کی جانب سے قرضوں کی فراہمی میں اضافہ، آٹو لونز کی بڑھتی ہوئی طلب اور نجی شعبے کے قرضوں میں مجموعی اضافہ شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: طوفانی بارشیں،طغیانی، ملبہ، شہری نئی مشکل میں پھنس گئے
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی 2026 میں نجی شعبے کے قرضے 15 فیصد اضافے کے بعد 10.9 ٹریلین روپے تک پہنچ گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آٹو فنانسنگ میں ریکارڈ اضافہ ملک کی آٹو انڈسٹری کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے، تاہم اس اضافے کو گاڑیوں کی فروخت میں اسی تناسب سے اضافے کا براہِ راست ثبوت قرار نہیں دیا جاسکتا۔




