اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان نے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے آزاد کشمیر کے عام انتخابات سے متعلق حالیہ بیانات پر سخت ردعمل دیا ہے۔
سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر میں میچ فکس کرکے کامیابی حاصل کرنے والے ہمیں عوامی مینڈیٹ کا درس نہ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بار بار ری پولنگ کروا کر دھاندلی کی کوشش کی گئی تاہم پیپلز پارٹی نے صرف زبانی الزامات نہیں لگائے بلکہ ثبوت کیساتھ متعلقہ فورمز پر شکایات بھی جمع کروائی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جو اُمیدوار کامیاب ہوئے ہیں وہ اپنے ہی حلقوں میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات: ایل اے 17 حویلی کا نتیجہ جاری، پیپلز پارٹی کے راجہ فیصل ممتاز راٹھور کامیاب
پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ لاہور کو پورا پنجاب سمجھنا درست نہیں ۔ لاہور سے باہر نکل کر پنجاب کی زمینی صورتحال دیکھیں تو اصل حقیقت کا اندازہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام سی سی ڈی کے خوف سے پریشان اور خوفزدہ ہیں لیکن آزاد کشمیر کو سی سی ڈی کے حوالے نہیں ہونے دیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کی رہنما نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو سندھ کے ہسپتالوں کا پنجاب کے ہسپتالوں سے موازنہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سازی کے خلاف پیپلز پارٹی کا عدالت جانے کا فیصلہ، زرداری ہاؤس میں اہم اجلاس
ان کامزید کہنا تھا کہ دونوں صوبوں کے ہسپتالوں کا موازنہ کیا جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔




