جعلی بیلٹ پیپرز استعمال ہوئے،ری پولنگ کرائیں گے، مشتاق منہاس

ایل اے15وسطی باغ سے مسلم لیگ (ن)کے امیدوار مشتاق احمد منہاس کا پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار ضیاءالقمر سے شکست کے بعد اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

ن لیگی رہنما راجہ مشتاق احمد منہاس نے اپنے تمام کارکنان کو پیغام دیا ہے ہم نے تقریبا ً600 کے قریب جعلی بیلٹ پیپر پکڑے ہیں جو کہ بکسوں سے نکلے ہیں ،ریٹرننگ افسران اور پولنگ افسران نے تسلیم کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر انتخابات، پی پی کے فیصل راٹھور، ضیاء قمر کامیاب،ن لیگ کےمیر اکبر کو برتری، سردار عتیق کو شکست

انہوں نے کہا کہ ہم نے 2درخواستیں دی ہیں ،ہمارے 10 پولنگ اسٹیشن ہیں جن پر 3900 ووٹ ہیں،ان پر پولنگ نہیں ہوئی ہے ۔

مشتاق منہاس کا کہنا ہے کہ ہم نے ری کاؤنٹنگ کی درخواست بھی دی ہے، ہمارے مد مقابل نے 5 ہزار کے قریب جعلی بیلٹ پیپر استعمال کئے گئے ہیں، ان کو ری کاؤنٹنگ میں باہر نکالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام ساتھیوں سے گزارش کرتے ہیں ہمارا سفر ختم نہیں ہوا، 6 ایسے پولنگ سٹیشن ہیں جن پر پانچ پرسنٹ پولنگ ہوئی ہے، اس ری پولنگ کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے ۔ہم حق اور انصاف کے لیے بالکل پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مشتاق منہاس کا کہنا ہے کہ ہم چیف الیکشن کمشنر سے اور اپنی مادر پارٹی وفاقی حکومت سے جلد از جلد ری پولنگ ری کاؤنٹنگ کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں انارکی و بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، نئی حکومت بات چیت کرنیوالوں کو موقع فراہم کریگی، شہبازشریف

یاد رہے کہ  سابق وزیر حکومت مشتاق احمد منہاس کی نشست مسلم لیگ(ن) کیلئے اہم تھی کیونکہ مشتاق احمد منہاس کو وزیراعظم کا امیدوار قرار دیا جا رہا تھا لیکن انہیں حلقہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ضیاء القمر نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔