اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے ،اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 20 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 83.48 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 50 پیسےکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
مٹی کا تیل بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر سستاکر دیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 289 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 3دنوں(جمعہ، ہفتہ اور اتوار) کیلئے ہوگا جبکہ پیر کے روز نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائیگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی حکومت نے پیٹرول فی لیٹر 3 روپے 19 پیسے اور ڈیزل 1 روپے 50 پیسے سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈیڈ لائن ختم: ملک گیر ہڑتال،پیٹرولیم ڈیلرز کا اہم اجلاس طلب
یہ بھی یاد رہے کہ منگل کو حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 45 پیسے کا اضافہ کیا تھا جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے کی کمی کی گئی تھی۔




