بھارتی مسلمانوں کی وفاداری مشکوک ، قائداعظم محمد علی جناح کا فرمان سچ ثابت

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) بی جے پی کی ہندوتوا مودی حکومت نے بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کی وفاداری کو مشکوک بنا کران کی زندگیوں کو داو پر لگا دیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا فرمان سچ ثابت ہوگیا۔ بھارت کے مسلمانوں کو بار بار اپنی وفاداری ثابت کرنا پڑ رہی ہے۔

بھارتی جریدے” نیشنل ہیرالڈ“ کے مطابق ہندوانتہا پسندی کے غلبے کیلئے قائم مودی حکومت نے اپنا اقتدارمضبوط کرنے کیلئے مسلمانوں کی زندگی اجیرن کردی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مکہ دفاعی معاہدہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اسٹریٹجک ویژن، خطے میں مشترکہ سلامتی کا نیا باب

بھارتی جریدے” نیشنل ہیرالڈ“ کے مطابق مودی حکومت نے بھارتی مسلمانوں کاجینامحال کردیا، انہیں تعلیم جیسے بنیادی حق سے بھی محروم کیا جانے لگا ہے۔

مسلمان طالبہ فرح ناز نے بتایا کہ جنترمنتر پر احتجاج کے دوران بھارتی پولیس نے ان پرتشدد کیا اورمسلمان ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹے گاڑی میں بٹھا کر رکھا۔

بھارتی جریدے” نیشنل ہیرالڈ“ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تمہاری اور دوسرے مسلمان مظاہرین کی الگ فہرست بنے گی کیونکہ تم غدار ہو۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران،امریکہ کشیدگی : پاکستان کا ثالثی کردار ،چین ، برطانیہ جیسی بڑی طاقتیں پیچھے رہ گئیں،سائوتھ ایشین وائسز

فرح ناز نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر بھی ہمیں غدار کہہ کر ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔بھارت میں ریاستی سرپرستی میں مسلمانوں پر تشدد،مساجد کونقصان پہچانا اورانہیں نفرت کانشانہ بنانا ایک معمول بن چکا ہے۔

بھارتی جریدے” نیشنل ہیرالڈ“ کے مطابق دو قومی نظریے کی روشنی میں بھارت میں رہ جانے والے مسلمانوں کے حوالے سے قائداعظم کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی ہے۔