بھارت سمیت مختلف ممالک پر100 فیصد ٹیرف ،امریکی سینیٹ میں بل منظور

واشنگٹن (کشمیر ڈیجیٹل) بھارت سمیت مختلف ممالک پر 100 فیصد ٹیرف کانفاذ،امریکی سینیٹ نے ایک اہم بل منظور کر لیا ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ یہ بل روس اور ایران پر مزید پابندیوں سے متعلق ہے اوربھارت، چین، جاپان اور بعض یورپی ممالک اس کی زد میں آ سکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان میں جشن، قیادت کے پورٹریٹس نمایاں،قومی پرچموں کی بہار

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بل اب نافذ العمل ہونے کیلئے امریکی ایوانِ نمائندگان میں جائے گا۔بل کا بنیادی مقصد روس کی توانائی کی آمدنی کو محدود کرنا اور یوکرین جنگ کے باعث ماسکو پر اقتصادی دباو بڑھانا ہے۔

بل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان ممالک پر 100 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اختیار دیتا ہے جو روسی تیل، گیس یا دیگر اہم توانائی مصنوعات کی خریداری جاری رکھتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایران،امریکہ کشیدگی : پاکستان کا ثالثی کردار ،چین ، برطانیہ جیسی بڑی طاقتیں پیچھے رہ گئیں،سائوتھ ایشین وائسز

بھارت، چین، جاپان اور بعض یورپی ممالک اس پابندی کی زد میں آ سکتے ہیں، تاہم 100 فیصد ٹیرف ان ممالک پر فوری طور پر نافذ نہیں ہوا ہے۔ صدر کو اس اختیار کے استعمال کا فیصلہ کرنا ہوگا۔