میرپور (کشمیر ڈیجیٹل)ڈپٹی کمشنر چوہدری ساجد اسلم، ایس ایس پی خرم اقبال کی زیر صدارت یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاریوں اور مجموعی انتظام و انصرام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔
تمام محکمے باہمی رابطہ کاری، قومی جذبے اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں، اجلاس میں فیصلہ ،یومِ آزادی کی تقریبات کو شایانِ شان انداز میں منانے، قومی اتحاد کے فروغ اور شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے جامع حکمت عملی پر بھی غور
ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات اللہ تعالیٰ کی امانت ہیں، اختیار کو دیانتداری اور عوامی مفاد کیلئے استعمال کیا جائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر انتخابات : تیسرے اور حتمی مرحلے کی تیاریاں مکمل، 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں پولنگ ہوگی
ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم کا کہنا تھا کہ عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنا اور خلقِ خدا کی خدمت سرکاری افسران کی اولین ذمہ داری ہے۔
تمام ادارے عوامی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں ۔شہریوں کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے،باہمی ہم آہنگی، بروقت فیصلوں اور مؤثر رابطہ کاری سے ہی بہترین گورننس کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم کا کہنا تھا کہ14 اگست قومی عزم، اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کی تجدید کا دن ہے، تمام ادارے اس موقع پر اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں۔
ڈپٹی کمشنر میرپور کا کہنا تھا کہ سرکاری افسران اپنے اختیارات کو عوام کی امانت سمجھتے ہوئے دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ بروئےکارلائیں ۔
ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم یومِ آزادی کے تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں۔عوام کیلئے ہر ممکن آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے این ایف سی طرز کے مالیاتی فریم ورک کی تیاری کا فیصلہ
ایس ایس پی میرپور خرم اقبال14 اگست قومی اتحاد، نظم و ضبط اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینے کا دن ہے۔
، ایس ایس پی خرم اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے،امن و استحکام کے لیے تمام ادارے ایک ٹیم کی طرح کام کریں۔
، ایس ایس پی خرم اقبال کا کہنا تھا کہ یومِ آزادی کے موقع پر امن و امان، شہریوں کے جان و مال اور حقوق کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔
ایس ایس پی میرپور خرم اقبال کا مزید کہنا تھا کہتمام ادارے مؤثر رابطہ کاری، ٹیم ورک اور عوام دوست رویے کے ساتھ فرائض انجام دیں۔
ایس ایس پی میرپور کا کہنا تھا کہ شکایات کے بروقت ازالے، قانون کی بلاامتیاز عملداری اور عوامی سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔
اجلاس میں جملہ محکموں کے ضلعی افسران کی شرکت ،اجلاس میں انتظام و انصرام کی بہتری کے لیے اتحاد و یگانگت کے ساتھ کام کرنے کے عزم کا اعادہ




