وادی نیلم : کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح جھتے کا کشمیرڈیجیٹل کے نمائندہ راجہ ساجد پر حملہ

وادی نیلم( کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کی کوریج کیلئے جانے والے سینئر صحافی اور کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندے راجہ ساجد پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ مدیحہ عباسی کو بھی ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق راجہ ساجد اور مدیحہ عباسی انتخابی کوریج کی ذمہ داریاں نبھانے پولنگ سٹیشن پر پہنچے تو اس دوران عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح جتھے نے انہیں گھیر لیا،بدتمیزی ،گالم گلوچ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں: باغ میں کالعدم تنظیم کے احتجاجی مظاہرے منتشر، کوئی جانی نقصان ہوانہ ہی مالی، پولیس

صحافی راجہ ساجد پر تشدد، مدیحہ عباسی کو حرساں کرنے کی کوشش کی گئی اور موبائل فون کی تباہی:

حملہ آوروں نے تشدد کے دوران راجہ ساجد کا موبائل فون توڑ دیا اور انہیں دریاۓ نیلم میں پھینکنے کی بھی کوشش کی۔ صحافتی برادری کی جانب سے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے ان عناصر نے نمائندے کو واضح تنبیہ کی کہ اگر اس واقعے کی کہیں بھی شکایت درج کروائی گئی یا کارروائی کی کوشش کی گئی تو انہیں جان سے مار دیا جائے گا۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی جانب سے پولنگ کے دوران رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا

کالعدم تنظیم کا انتشاری ٹولہ آزاد جموں و کشمیر میں عوامی حق رائے دہی کے عمل کو اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے سبوتاژ کرنا چاہتا ہے

دوسری جانب کشمیر ڈیجیٹل کی مظفرآباد میں رپورٹر مدیحہ عباسی کو بھی پولنگ سٹیشن پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے غنڈوں کی جانب سے حراساں کرنے کی کوشش کی گئی ،مدیحہ عباسی کو حراساں کرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

کشمیر ڈیجیٹل کے نمائندے پر کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے انتشاریوں کا حملہ،*خواتین اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی ۔ کالعدم انتشاری کمیٹی کے مکروہ کرداروں کا اصل ایجنڈا کھل کر آشکارہوگیا۔