مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد اور خصوصاً حلقہ ایل اے 27 میں انتخابی عمل کے دوران ووٹرز کا شدید اور غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہر کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر صبح سے ہی ووٹرز جوق در جوق پہنچ رہے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ان کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
جمہوری عمل میں شہریوں کی یہ بھرپور شرکت اور جوش و خروش انتخابی عمل کی اہم پیشرفت کو ظاہر کر رہا ہے۔ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر رش برقرار ہے اور ووٹنگ کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی عمل شروع، شام 5 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی
ایل اے 27 میں ووٹنگ کی تیز تر صورتحال :
حلقہ ایل اے 27 کے پولنگ اسٹیشنز پر بھی انتخابی ماحول میں کافی گرمجوشی دیکھی جا رہی ہے۔ صبح سے ہی ووٹرز بڑی تعداد میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے قطاروں میں موجود ہیں۔ شہری اپنے جمہوری حق کے استعمال کے لیے پرعزم نظر آ رہے ہیں اور تمام متعلقہ مراکز پر ووٹرز کا رش بدستور قائم ہے۔




