آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ: مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی، 20 میں سے 14 نشستیں اپنے نام کر لیں

مظفر آباد: آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مظفر آباد ڈویژن اور مہاجرین مقیم پاکستان کی نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے۔

ملا جلا کر سامنے آنے والے 19 انتخابی حلقوں کے مکمل نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 14 نشستوں پر فتح حاصل کر کے اپنی واضح برتری قائم کر لی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر آباد: حلقہ نمبر ایک وادی کوٹلہ میں ن لیگ کی نورین عارف کی پوزیشن انتہائی مضبوط

انتخابی عمل اور پولنگ کے اوقات:

مظفر آباد ڈویژن کی 8 نشستوں پر پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، تا ہم کچھ مقامات پر ووٹرز کی سہولت کے لیے وقت میں مزید ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا۔

دوسری جانب، مہاجرین مقیم پاکستان کی 12 نشستوں کے لیے ملک بھر کے مختلف شہروں میں قائم پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا وقت شام 5 بجے اختتام پذیر ہوا، جس کے بعد فوری طور پر گنتی کا عمل شروع کر دیا گیا۔

مظفر آباد ڈویژن کے مکمل اور تفصیلی نتائج:

مظفر آباد ڈویژن کے تمام حلقوں سے موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کی تفصیلی صورتحال درج ذیل ہے:

ایل اے 25 نیلم ویلی 1:

حلقے کے 143 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 19,201 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 13,596 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 26 نیلم ویلی 2:

تمام 135 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے میاں عبدالوحید 16,524 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر 15,494 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 28 مظفر آباد 2:

حلقے کے 174 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے بازل علی نقوی 2,965 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری شہزاد محمود 1,725 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 29 مظفر آباد 3:

پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان 19,792 ووٹ لے کر شاندار فتح حاصل کر چکے ہیں، جبکہ ن لیگ کے بیرسٹر افتخار علی گیلانی 16,413 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 30 مظفر آباد 4:

تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کے کامل نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مصطفیٰ بشیر عباسی 17,749 ووٹ لے کر فاتح رہے، انہوں نے پیپلز پارٹی کے مبشر منیر اعوان (11,947 ووٹ) کو شکست دی۔

ایل اے 31 مظفر آباد 5:

تمام پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے تحت مسلم لیگ (ن) کے ثاقب مجید راجہ 32,511 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری لطیف اکبر 23,957 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ائے۔

ایل اے 32 مظفر آباد 6:

تمام 163 پولنگ اسٹیشنز کے موصولہ نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد فاروق حیدر 21,156 ووٹ لے کر جیت گئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر 19,010 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 33 مظفر آباد 7:

تمام 155 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے دیوان علی خان قمر چغتائی 25,469 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے میاں محمد رشید 21,175 ووٹ حاصل کر سکے۔

مہاجرین مقیم پاکستان کی نشستوں کے نتائج:

پاکستان بھر میں مقیم کشمیری مہاجرین کے لیے مخصوص نشستوں کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کی تفصیلی صورتحال درج ذیل ہے:

ایل اے 34 جموں 1:

تمام 131 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے ناصر حسین ڈار کامیاب قرار پائے، جبکہ آزاد امیدوار راجہ ریاض احمد دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 35 جموں 2:

تمام 142 پولنگ اسٹیشنز کے حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد اسماعیل 23,893 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد غیاث 5,868 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 36 جموں 3:

تمام 140 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے تحت مسلم لیگ (ن) کے محمد احسن رضا 27,218 ووٹ لے کر فاتح رہے، مدمقابل پیپلز پارٹی کے احسن اسماعیل 12,980 ووٹ حاصل کر سکے۔

ایل اے 37 جموں 4:

تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی مریم جاوید 28,664 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئیں، جبکہ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے عثمان علیم 22,827 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 38 جموں 5:

مسلم لیگ (ن) کے ذیشان علی 13,652 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے محمد اکبر چوہدری 9,523 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 39 جموں 6:

تمام 157 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ محمد صدیق 10,981 ووٹ لے کر جیت گئے، جبکہ پیپلز پارٹی کے چوہدری فخر زمان 5,081 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 40 کشمیر ویلی 1:

تمام 47 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے تحت پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 2,914 ووٹ حاصل کر کے فاتح رہے، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے محمد سلیم بٹ 136 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 41 کشمیر ویلی 2:

تمام 19 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد عامر شاہ 1,804 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار صبا دیوان 1,523 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 42 کشمیر ویلی 3:

تمام 43 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سید شوکت علی شاہ 1,524 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد عاصم شریف 477 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 43 کشمیر ویلی 4:

تمام 10 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے تحت مسلم لیگ (ن) کے محمد یاسین لون 1,276 ووٹ حاصل کر کے فاتح رہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید بٹ 563 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ایل اے 44 کشمیر ویلی 5:

تمام 27 پولنگ اسٹیشنز کے کامل نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے محمد احمد رضا قادری 2,308 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کی مہر النساء 740 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

ایل اے 45 کشمیر ویلی 6:

تمام 41 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے عبدالماجد خان 3,448 ووٹ لے کر کامیاب رہے، جبکہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے خواجہ محمد دلاور 823 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر آئے۔

انتخابی ترتیبات اور ملتوی شدہ حلقے:

مظفر آباد ڈویژن کے مجموعی انتخابی عمل کے لیے کل 1,483 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔ تاہم، خراب موسم کی ناگہانی صورتحال کے باعث مظفر آباد کے حلقہ ایل اے 27 میں تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل ملتوی کر دیا گیا۔

جموں اور ویلی کی 6، 6 نشستوں پر پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری ووٹرز نے اپنے حقِ رائے دہی کا بھرپور استعمال کیا۔ جموں 1 اور کشمیر ویلی 1 کی نشستوں کے لیے بالخصوص کراچی میں 34 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے، جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مہاجرین کی 3 نشستوں (ایل اے 43 ویلی 4، ایل اے 44 ویلی 5 اور ایل اے 39 جموں 6) کے لیے ووٹرز نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن : حلقہ ایل اے 24 بلوچ میں 10 اگست کو ووٹنگ ہوگی