پاکستانی اور بھارتی خواتین کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا اور بھارت کی مڈل آرڈر بلے باز جمائما روڈریگز نے دی ہنڈرڈ ویمنز مقابلے کے بعد باہمی احترام اور کھیلوں کی روح کی خوبصورت مثال قائم کردی۔

برمنگھم فینکس اور سدرن بریوز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا اور پھر گرمجوشی سے گلے بھی ملیں جس کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز ، پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے تاریخ رقم کردی

اس میچ میں جمائما روڈریگز کی ٹیم سدرن بریوز نے فاطمہ ثنا کی قیادت میں کھیلنے والی برمنگھم فینکس کو 24 رنز سے شکست دی تھی۔

فاطمہ ثنا اور جمائما روڈریگز کے اس رویے نے حالیہ عرصے میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان مصافحہ نہ کرنے کے رجحان کے برعکس ایک مثبت پیغام دیا۔

یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز، جیولن تھرو میں ارشد ندیم گولڈ میڈل کا دفاع کرنے میں ناکام

حالیہ پاک بھارت مقابلوں میں دونوں ٹیموں کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث روایتی مصافحے کا سلسلہ متاثر ہوا تھا۔

ایشیا کپ 2025، انڈر 19 ورلڈ کپ 2026، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 اور ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2026 کے دوران بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی جانب سے ٹاس یا میچ کے بعد مصافحہ نہ کرنے کے واقعات سامنے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا، شان مسعود انجری کا شکار

دی ہنڈرڈ میں فاطمہ ثنا اور جمائما روڈریگز کے درمیان ہونے والی ملاقات نے یہ پیغام دیا کہ کھیل باہمی احترام، دوستی اور مثبت رویوں کو فروغ دینے کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔