ملک بھر میں آج سونے کے نرخوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 572 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 29 روپے ہوگئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں نمایاں کمی: فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 80 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جس کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر، عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمتیں مستحکم، 24 قیراط سونا 4 لاکھ 24 ہزار 200 روپے پر برقرار
صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں، جس سے زیورات کی خریداری متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔




