نیلم کی سیاسی صورتحال میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے تحصیل صدر چوہدری خانولی نے صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے ساتھ معاملات طے پا جانے کے بعد باقاعدہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدی خانولی آج جمعہ کیل سے ایک بڑے قافلے کے ہمراہ شاردا پہنچیں گے، جہاں ہزاروں ساتھیوں کی موجودگی میں سردار تنویر الیاس کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے باقاعدہ استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:بلاول بھٹو غلط فہمی میں نہ رہیں،ن لیگ بلیک میلنگ میں نہیں آئیگی، شاہ غلام قادر
سیاسی حلقوں کے مطابق اس شمولیت کو ضلع نیلم کی انتخابی سیاست میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہےجبکہ اس حوالے سے کارکنوں میں بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ سردارتنویرالیاس آج کل ایل اے 25 میںمہم چلا رہے ہیںاور مختلف سیاسی رہنما مسلم لیگ(ن) اور پیپلزپارٹی چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔
سردار تنویر الیاس خان نے یونین کونسل سرگن کے سینئر سیاسی رہنما ممبر یونس سے انکے جواں سالہ پوتے کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر ممبر یونس کی قیادت میں سیاسی زعماء و کارکنان نے سردار تنویر الیاس خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اپنی جماعتوں سے دیرینہ رفاقت ختم کر کے استحکام پاکستان پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔
سابق وزیراعظم کے ہمراہ استحکام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر سردار ظفر اقبال، سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، چیئرمین نذیر چوہدری، یوتھ کونسلر چوہدری نوشاد، چیئرمین رشید، سابق معاون خصوصی سردار افنان نواز، سابق اسٹاف آفیسر سردار صدام نسیم، پریس سیکرٹری نوید چوہدری، سردار فاران انور، سردار عاصم حمید و دیگر موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں:نیلم ویلی:سردار تنویر الیاس کا پاورشو ، سینکڑوں افراد آئی پی پی میں شامل
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے نیلم ویلی کے انتخابی دورے کے دوران شاردہ کے قریب گجر بستی کے مقام پر چوہدری شراف الدین اور یوتھ کونسلر چوہدری نوشاد کی شمولیتی تقریب میں بھی شرکت کی۔
گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران شاہ غلام قادر بھی سردار تنویر الیاس کے پاس گئے تھے اور ان کے حق میں نعرے بھی لگوائے۔




