سعودی عرب کا پاکستان کو بڑا معاشی ریلیف،3ارب ڈالر کا قرض رول اوور کردیا

سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر سے زائد قرض رول اوور کر دیا ہے جس سے ملک پر فوری بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ نمایاں طور پر کم ہوگیا ہے۔ اس پیش رفت کی تصدیق وفاقی وزیر خزانہ نے کی۔

سعودی عرب نے یہ قرض پاکستان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ادائیگیوں کے لیے فراہم کیا تھا جس کی مدت ابتدائی طور پر تین ماہ مقرر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا سعودی عرب ملازمت کرنے والوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کا 3 ارب ڈالر کا قرض 3 سال کیلئے رول اوور کیا ہے۔

اب اس قرض کو رول اوور کیے جانے سے پاکستان کو قلیل مدت میں بڑا مالی سہارا مل گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ 5 ارب ڈالر کے رول اوور کے بعد پاکستان کی زرمبادلہ کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی ہے اور فوری بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم ہوا ہے۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان نے رواں سال اپریل میں سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر حاصل کیے تھے، جبکہ مالی سال 2026-27 میں پاکستان کی بیرونی مالی ضروریات کم ہو کر 21.5 ارب ڈالر رہ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا اپنا گھر سکیم کے تحت آسان شرائط پر قرض فراہمی کا فیصلہ

اس کے علاوہ غیر ملکی قرضوں پر سود کی ادائیگی میں بھی تقریباً نصف ارب ڈالر کی کمی آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان جولائی کے دوران 2.2 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے واپس بھی کر چکا ہے جس کے باوجود سعودی عرب کی جانب سے قرض رول اوور کیے جانے سے ملکی معیشت کو ایک اہم سہارا ملا ہے۔