ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 90 رنز سے شکست دیدی ہے، کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ آخری دن بیٹنگ لائن اپ کارکردگی نہ دکھاسکی۔
برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دے دی ہے اور پاکستان کی ٹیم 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 120رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:پہلاٹیسٹ : ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 282 رنز بنا کر آؤٹ
ہدف کے تعاقب میں اذان اویس، امام الحق 3 اور سلمان آغا بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ اذان اویس، امام الحق اور شان مسعود 3،3 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
علی عثمان نے 2 ،خرم شہزاد نے 4 رنز بنائے، عامر جمال اور محمد علی صفر پر آئوٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 58رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔ پاکستان کے8کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نا ہوسکے۔
اس حوالے سے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم نےٹیسٹ میں مجموعی طور پراچھی کرکٹ کھیلی، آخری دن بیٹنگ لائن اپ کارکردگی نہ دکھاسکی۔
بابر اعظم نے کہا کہ نئی گیند سے مشکلات کا اندازہ تھا جبکہ لگاتاروکٹیں گرنےسےدباؤ بڑھ گیا تاہم 211رنزکاہدف حاصل کیاجاسکتا تھا اور ہم اگلے ٹیسٹ میں بہتر کھیل کے ذریعے کم بیک کریں گے۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے چوتھے دن کا آغاز اپنی دوسری اننگز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز سےکیا اور پوری ٹیم 181 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کو مجموعی طور پر 210رنز کی برتری ملی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فٹبال ٹیم کی پہلی بار فیفا ایونٹ میں انٹری،بڑی خبر آ گئی
پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے پانچ خرم شہزاد اور محمد علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہےکہ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں 311 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 282 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔




