آزادکشمیر بھر میں آج رات سے انٹرنیٹ سروس معطل، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)حکومتِ آزاد جموں و کشمیر نے سیکورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ریاست بھر میں موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروسز کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری محکمۂ داخلہ آزادکشمیر کی جانب سے جاری کردہ آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق، امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور عوامی مفاد کے تحفظ کیلئے انٹرنیٹ سروسز آج رات 11:30 بجے سے 5 اگست 2026 تک معطل رہیں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم ایکشن کمیٹی کا متنازعہ بیان: سردارابراہیم اور سردارعبدالقیوم کو غدار قرار دیدیا

سیکرٹری محکمۂ داخلہ آزادکشمیر کی جانب سے جاری کردہ آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق، اس پابندی کا اطلاق موبائل ڈیٹا اور ہوم براڈ بینڈ (وائی فائی) دونوں سروسز پر ہوگا۔

سیکرٹری محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: بیرون ملک سے آنیوالا تربیت یافتہ سنائپر گرفتار،اہم انکشافات متوقع

سیکرٹری محکمۂ داخلہ کی تمام متعلقہ اداروں، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں اور عام عوام سے عبوری مدت کے دوران اپنے ضروری اور کاروباری امورکیلئے پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی اپیل۔

سیکرٹری، محکمۂ داخلہ کے مطابقتمام متعلقہ اداروں، ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں اور عوام سے گزارش ہے کہ اس دوران ضروری امور کیلئے پیشگی انتظامات کر لیں۔یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔