کشمیر ڈیجیٹل کا تاریخ ساز اقدام: آزاد کشمیر انتخابات کے لیے پہلے مرکزی ‘الیکشن پورٹل’ کا قیام

آزاد جموں و کشمیر کی انتخابی تاریخ میں پہلی بار ‘کشمیر ڈیجیٹل’ نے آزاد کشمیر الیکشن 2026 کے لیے ایک نہایت جامع اور منفرد ‘الیکشن پورٹل’ فعال کر دیا ہے۔

اس جدید ترین پورٹل (electionportal.pk) کا مقصد ووٹرز، صحافیوں، سیاسی کارکنوں اور عام عوام کو انتخابات سے متعلق تمام تر معلومات ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہم کرنا ہے۔

ون ونڈو ڈیجیٹل سہولت اور شفافیت:

کشمیر ڈیجیٹل کے مطابق اس کا بنیادی مقصد مختلف ویب سائٹس اور سوشل میڈیا صفحات پر معلومات تلاش کرنے کی زحمت کو ختم کر کے انتخابی کوریج کو مزید شفاف، تیز ترین اور آسان بنانا ہے۔ اس لائو پورٹل کے ذریعے صارفین درج ذیل سہولیات حاصل کر سکتے ہیں:

  • حلقہ وار تفصیلی معلومات: تمام 45 نشستوں، امیدواروں، اور سیاسی جماعتوں کے کوائف۔
  • لائیو نتائج اور ٹرن آؤٹ: پولنگ کے عمل کے دوران لائیو ووٹر ٹرن آؤٹ اور نتائج کے اعلانات کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس۔
  • تاریخی ڈیٹا: ماضی کے انتخابات کے اعداد و شمار اور تجزیاتی نقشے۔

یہ بھی پڑھیں: میرپور ڈویژن میں بروقت اور پرامن پولنگ جاری، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ،چیف الیکشن کمشنر

میڈیا مبصرین کا ردعمل:

میڈیا مبصرین نے کشمیر ڈیجیٹل کی اس پیش رفت کو آزاد کشمیر کی انتخابی تاریخ کا ایک سنگِ میل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خطے کے عام انتخابات کے لیے اس نوعیت کا مرکزی ڈیجیٹل الیکشن پورٹل اس سے قبل کبھی متعارف نہیں کرایا گیا۔ یہ پورٹل انتخابی معلومات اور لائیو اپڈیٹس کے لیے ایک قابلِ اعتماد اور اہم مرکز ثابت ہو گا۔

انتخابات کے لمحہ بہ لمحہ نتائج اور تازہ ترین صورتحال جاننے کے لیے فوراً electionportal.pk کا وزٹ کریں۔