حلقہ کوٹلہ: محترمہ نورین عارف کا مخالف جماعتوں پر بڑا وار، متعدد افراد ن لیگ میں شامل

مظفرآباد کے اہم اور مرکزی حلقہ کوٹلہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نامزد امیدوار محترمہ نورین عارف نے مخالف سیاسی جماعتوں پر بڑا سیاسی وار کر دیا ہے۔ حلقے کی مجموعی سیاسی صورتحال میں اس وقت نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جب مخالف فریق کے اہم سیاسی ورکرز نے اپنی پرانی وابستگی ختم کر کے مسلم لیگ (ن) کا پرچم تھام لیا ہے۔

پٹہکہ سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے کئی سرگرم لوگ اور کارکنان باقاعدہ طور پر پی پی پی کو خیرباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ہیں۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ پٹہکہ میں پیش آنے والی اس نئی پیشرفت سے خطے کی انتخابی فضا پر گہرا اثر پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نورین عارف کے قافلے کی گاڑی حادثے کا شکار، تین افراد دریا میں بہہ گئے،تلاش جاری 

محترمہ نورین عارف کی سیاسی مہم کو بڑی پیشرفت:

حلقہ کوٹلہ مظفرآباد سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار محترمہ نورین عارف کے سیاسی موقف اور انتخابی مہم کو اس شمولیت کے بعد بڑی قوت اور تقویت حاصل ہوئی ہے۔ شمولیت اختیار کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں اور محترمہ نورین عارف کی قیادت پر اپنے کامل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ شان بشانہ کام کریں گے۔