پاک فوج

کرم سیکٹر: افغان طالبان کی پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا کراراجواب، دشمن کی توپیں خاموش

پاک افغان سرحد پر کرم سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کروا دیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے کرم سیکٹر میں قائم پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بھاری ہتھیاروں، مارٹرز اور دیگر خودکار اسلحے سے بلااشتعال فائرنگ کی۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھالتے ہی فوری اور دندان شکن جوابی کارروائی کی اور افغان طالبان کی متعدد سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنز اور دفاعی چوکیوں کو چھوٹے و بڑے ہتھیاروں سمیت توپ خانے سے نشانہ بنایا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لکی مروت:پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج ہلاک، ہتھیار بھی برآمد

شدید اور مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان اپنی متعدد چوکیاں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقوں پر پاکستانی فورسز کا مکمل کنٹرول برقرار ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی،ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کا ماسٹر مائنڈ خارجی بصیر واصل جہنم

فورسز ہائی الرٹ ہیں اور دشمن کی کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا فوری، مؤثر اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہیں۔