فتنۃ الخوارج بوکلاہٹ کا شکار،خالی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ

فتنہ الخوارج اس قدر خوف و ہراس کی حالت میں ہیں کہ انہوں نے ایک خالی چوکی پر خودکش حملہ کر ڈالا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق مبینہ خودکش حملے میں جس چوکی کو نشانہ بنایا گیا وہ تقریباً 15 روز قبل خالی کرائی گئی تھی اور اب استعمال میں نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں فورسز کا بڑا ایکشن: ’آپریشن شعبان‘ میں فتنہ الہندوستان کے مزید 9 خارجی دہشت گرد ہلاک

ذرائع نے بتایا کہ حملے کے وقت جائے وقوعہ پر کوئی اہلکار تعینات نہیں تھا،حملہ آور واحد شخص ہلاک ہوا تھا اور کسی دوسرے جانی یا نقصان کی اطلاع نہیں تھی کیونکہ پوسٹ پہلے ہی چھوڑ دی گئی تھی۔

قبل ازیں جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کاری کوٹ میں خودکش حملے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئی تھیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق جس مقام کو نشانہ بنایا گیا، وہ پوسٹ کچھ عرصہ قبل خالی کی جا چکی تھی اور وہاں کوئی اہلکار تعینات نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:چاغی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی بینک لوٹنے کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی

واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف دعوے گردش کر رہے ہیں۔ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر موجود بعض اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے کاری کوٹ میں خودکش دھماکے کے بعد شدید فائرنگ ہوئی اور مبینہ طور پر سکیورٹی مقام کو نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسوب کیے جانے والے بعض سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی واقعے سے متعلق دعوے شیئر کیے، جن میں حملے اور نقصان کے حوالے سے مختلف معلومات پیش کی گئیں، تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔