فیفا ورلڈکپ دوسرا سیمی فائنل، انگلینڈ کو شکست، ارجنٹینا فائنل میں پہنچ گیا

دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر مسلسل دوسرے ورلڈ کپ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اس کامیابی کے ساتھ ارجنٹینا نے اپنے عالمی ٹائٹل کے دفاع کی جانب ایک اور اہم قدم بڑھا دیاجبکہ انگلینڈ کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب ایک بار پھر ادھورا رہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ، فرانس کو شکست،اسپین 16سال بعد فائنل میں پہنچ گیا

میچ کا آغاز دونوں ٹیموں کی جانب سے محتاط انداز میں ہوا ،انگلینڈ کی جانب سے گول 55ویں منٹ میں گورڈن نے اسکور کیاجس کے بعد ارجنٹینا نے بھی انگلینڈ کے خلاف گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کر دیا۔

ارجنٹینا کی جانب سے گول فرنانڈس نے 85ویں منٹ میں اسکور کیا۔ ارجنٹینا کی جانب سے دوسرا گول مارٹینز نے اسکور کیا اور ٹیم کو 1-2 کی برتری دلادی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے اختتامی لمحات میں ایک گول کرکے مقابلے میں واپسی کی امید پیدا کی، مگر ارجنٹائن کی مضبوط دفاعی حکمت عملی کے باعث وہ دوسرا گول نہ کر سکی اور مقررہ وقت کے اختتام پر ارجنٹینا نے 1-2 سے کامیابی اپنے نام کر لی۔

میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے تیز رفتار اور معیاری فٹبال کا مظاہرہ کیا، جبکہ ارجنٹائن کے تجربہ کار کھلاڑیوں نے دباؤ کے باوجود عمدہ کارکردگی دکھائی۔ انگلینڈ نے کئی مواقع پیدا کیےلیکن فیصلہ کن لمحات میں انہیں کامیابی نہ مل سکی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو کا مستقبل میں 64 ٹیموں کا ورلڈکپ کروانے کا عندیہ

اس فتح کے بعد ارجنٹینا اب 19 جولائی اتوار کو ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں اسپین کا مقابلہ کرے گا، جبکہ انگلینڈ تیسری پوزیشن کے پلے آف میں فرانس کے مدِمقابل ہوگا۔

واضح رہے کہ اسپین پہلے ہی فرانس کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ فٹبال شائقین اب عالمی ٹائٹل کے لیے اسپین اور ارجنٹینا کے درمیان ہونے والے فائنل کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔