مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) کالعدم ایکشن کمیٹی کے سابق کور ممبر امجد علی ایڈووکیٹ نے سردار عمرنذیر کشمیری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر پونچھ ڈویژن کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج کی کال واپس لیں ۔
امجد علی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پونچھ کی عوام لاک ڈائون کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں ، علاقے میں غذائی قلت کے باعث لوگوں کو فاقوں تک نوبت پہنچ چکی ہے ۔ قیادت کو چاہیے کہ وہ انتشاری قوتوں کا حصہ نہ بنیں اور احتجاج کی کال واپس لیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امجد علی ایڈووکیٹ کامہاجرین سے بغض ڈھکا چھپانہیں، شوکت علی شاہ
راجہ امجد علی ایڈووکیٹ نے بیرون ممالک کشمیری ڈائس پورہ سے بھی اپیل کی ہے کہ اوورسیز کشمیری غیر مصدقہ اطلاعات سے گریز کریں اور امن واستحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر افواہوں اور جعلی خبروں کا بازار گرم، پرانی تصاویر شیئر کرکے پروپیگنڈا
راجہ امجد علی ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ممالک کشمیر ڈائسپورہ کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات پر توجہ دینے کے بجائے علاقے میں کشیدہ حالات کے خاتمے کیلئے میدان میں آئیں اور لوگوں کو امن وامان برقرار رکھنے کیلئے قائل کریں۔




