سی ڈی 70

ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر

پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول اور عام استعمال ہونے والی موٹرسائیکل ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی سرکاری قیمتیں جاری کر دی گئی ہیں۔

اٹلس ہونڈا نے اپنی تازہ ترین ریٹ لسٹ میں سی ڈی 70 اور سی ڈی 70 ڈریم کی قیمتیں برقرار رکھتے ہوئے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے۔

ہونڈا سی ڈی 70: اس ماڈل کی سرکاری قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم: قدرے بہتر ڈیزائن اور اضافی خصوصیات کے حامل اس ماڈل کی قیمت 1 لاکھ 68 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اٹلس ہونڈا کی جانب سے پاکستان میں موٹر سائیکل کے دو نئے ماڈل متعارف کرائے جانے کا امکان
ہونڈا سی ڈی 70 اپنی مضبوطی، کم ایندھن خرچ کرنے کی صلاحیت (بہترین فیول ایوریج)، آسان مرمت اور پرزہ جات کی باآسانی دستیابی کے باعث کئی دہائیوں سے پاکستانی صارفین کی پسندیدہ موٹرسائیکل ہے۔

خاص طور پر روزمرہ سفر کرنے والے افراد، ملازمت پیشہ طبقے اور طلبہ میں اس کا استعمال سب سے زیادہ دیکھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ طویل عرصے سے ملک کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹرسائیکلوں میں شامل ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق نئی موٹرسائیکل خریدتے وقت صارفین کو صرف کمپنی کی مقرر کردہ قیمت کو ہی حتمی خرچ نہیں سمجھنا چاہیے، کیونکہ اس میں کئی دیگر سرکاری اخراجات بھی شامل ہوتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جی پی ایکس نے پاکستان میں 125 اور 150 سی سی موٹر سائیکلز متعارف کرا دیں
واضح رہے کہ مختلف صوبوں اور شہروں کے قوانین کے مطابق دونوں موٹر سائیکلوإ کی رجسٹریشن فیسوں اور سرکاری چارجز میں معمولی فرق بھی ہو سکتا ہے۔