بی وائی سی کاپروپیگنڈا زمین بوس،لاپتہ عطاء اللہ بلوچ فدائی حملہ آور نکلا

بی ایل اے نے خود اعتراف کیا کہ عطاءاللہ بلوچ ان کافدائی حملہ آورتھا اور یہی عطاءاللہ کل تک بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جبری گمشدگی کی فہرست میں مظلوم بن کر دنیا سے ہمدردیاں اکٹھی کر رہا تھا۔

دفاعی ماہرین کے مطابق آج بی وائی سی کا گمشدہ ساتھی فدائی حملہ آور عطاء اللہ بلوچ دہشتگردثابت ہو گیا اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کا پورا پروپیگنڈا زمین بوس ہو گیا۔

ماہرین کا کا کہنا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ بی ایل اے ، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور بھارتی خفیہ ایجنسی را ایک ہی گٹھ جوڑ کا حصہ ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر کو پاکستان کا حصہ دکھانے پر بھارت سیخ پا، بنگلہ دیش کا کرارا جواب

بلوچ یکجہتی کمیٹی سیاسی اور میڈیا وِنگ ہے “لاپتہ” کا جھوٹا نعرہ لگا کر ریاست مخالف نفرت کو فروغ دینے کیساتھ نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے تاکہ ان کے بھارتی مذموم مقاصد پورے ہوسکیں۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی بی ایل اے کیلئے نوجوان بھرتی کرتا ہے جبکہ بی ایل اے اس کا دہشتگرد بازوبن چکا ہے جو نوجوانوں کو خودکش حملوں کیلئے استعمال کرتا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا سعودی عرب ملازمت کرنے والوں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کا اعلان

بھارتی خفیہ ایجنسی را ان دونوں کی پشت پناہی کر رہا ہے تاکہ گوادر، سی پیک اور بلوچستان کی ترقی روکی جا سکے۔