راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر سردار امان کی جانب سے ایک بار پھر پاکستانیوں اور پاکستانی اداروں کیخلاف بدکلامی کی انتہا کردی۔
ذرائع کے مطابق سردار امان کی جانب سے پاکستانیوں کیخلاف سٹیج پر دوران تقریر انتہائی نازیبا گفتگو کی گئی ، جس کے بعد آزادکشمیر اور پاکستان بھر میں شدید اشتعال اور تشویش کی لہر دوڑ گئی
کورممبر کمیٹی سردار امان عوامی حقوق کی آڑ میں احتجاجی پلیٹ فارم کو اپنے مخصوص اور انتہا پسندانہ نظریات کیلئے استعمال کررہا ہےاور پاکستان مخالف بیانات کی تمام حدیں پار کر دیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اساتذہ اور طلباء کو کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں سے دور رہنے کا حکم
رپورٹس کے مطابق، سردار امان کی اس اشتعال انگیزی پر نہ صرف آزادکشمیر کی عوام اور مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی جانب سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے بلکہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اندر بھی شدید پھوٹ پڑ گئی ہے۔
کمیٹی کے اہم کور ممبران نے سردار امان اور ان کے دیگر ساتھیوں کے متنازع نعروں اور پاکستان مخالف بیانات سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کا ایجنڈا صرف بنیادی عوامی مطالبات تک محدود تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:انجمنِ تاجران باغ کا کالعدم ایکشن کمیٹی کی سرگرمیوں کا بائیکاٹ، مارکیٹیں کھلی رکھنے کا اعلان
کمیٹی کی قیادت نے تسلیم کیا کہ چند عناصر نے ذاتی اور نظریاتی ایجنڈے کو فروغ دینے کیلئے اسٹیج کا غلط استعمال کیا جس کا باقاعدہ چارٹر آف ڈیمانڈز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تجزیہ کاروں اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حقوق کی تحریک کو ذاتی اور بیرونی ایجنڈے کے تحت ریاست مخالف رنگ دینے کی کوششوں نے خود ایکشن کمیٹی کے ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ۔
سردار امان کی بدکلامی پر ایکشن کمیٹی کے اپنے ساتھیوں نے بھی لاتعلقی کا اعلان کر دیامتنازع بیانات اور اشتعال انگیزی؛ سردار امان کی ہرزہ سرائی نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا شیرازہ بکھیر دیا۔




