نصیر آباد، ٹیوب ویلوں کے قریب دھماکے ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس حکام

نصیرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے چھتر میں دہشتگردوں کی جانب سے نصب کئے گئے دوٹائم بم پھٹ گئے ۔

دھماکوں کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقو ع پر پہنچ گئی ، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

ڈی ایس پی حیدر علی منجھو کا کہنا تھا کہ دھماکے ٹیوب ویلوں کے قریب نصب کیے گئے ٹائم بموں کے باعث ہوئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پولیس ذرائع کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکوں میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔