بیسڈ آپریشن

کرک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، زاہد گروپ کے 4 دہشت گرد ہلاک

کرک اور کوہاٹ پولیس نے مشترکہ طور پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کمانڈر زاہد گروپ کے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے ۔

ڈی پی او کرک عمران چترالی کے مطابق کرک اور کوہاٹ پولیس نے مشترکہ طورپر خٹک ڈیم، کرک کوہاٹ بارڈر کے علاقے میں ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے مؤثر جوابی آپریشن کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ ،کرکٹ گراؤنڈ میں میچ کے دوران فائرنگ ، 2 نوجوان کھلاڑی جاں بحق
شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں کمانڈر زاہد گروپ کے 4 دہشت گرد مارے گئے ۔ دہشت گرد گروپ ایس ایچ او تھانہ بانڈہ عمر نواز ضلع کرک اور انسپکٹر طاہرنواز ضلع کوہاٹ سال 2025 اور ڈی ایس پی اسد محمود، سب انسپکٹر انار گل سال 2026  اور دیگر پولیس افسران و جوانان کی شہادت میں ملوث تھے۔

ڈی پی او کرک کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اور ان کے مجرمانہ ریکارڈ کے بارے میں مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کرک اور ایس پی صدر کوہاٹ احسان شاہ موقع پر پہنچ گئے اور سرچ اپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:منگی ڈیم پوسٹ پمپنگ اسٹیشن 3پر دہشتگرد حملے کی تفصیلات سامنے آگئیں
پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی۔