بیوٹی کریمیں لگا کر رنگ گورا کرنے والی خواتین کے لیے بُری خبر، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی بڑی کارروائی

چند دنوں میں رنگ گورا کرنے کے دعوے کرنے والی بیوٹی کریموں کے مضرِ صحت ہونے کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے، جس پر پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے معروف مقامی برانڈز کے مخصوص بیچز فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹانے کا باضابطہ حکم دے دیا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق لیبارٹری جانچ کے دوران بعض معروف بیوٹی کریموں میں ممنوعہ پارہ (مرکری) کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ ماہرین کے مطابق مرکری جلد کے ذریعے جسم میں جذب ہو کر گردوں سمیت دیگر اہم اعضا کو متاثر کر سکتا ہے، جبکہ طویل عرصے تک ایسی مصنوعات کے استعمال سے سنگین طبی مسائل پیدا ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جگر کی صحت اور کافی کا استعمال: نئی سائنسی تحقیق میں حیران کن انکشافات

ہومیوپیتھک ادویات کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز:

حکام نے بیوٹی کریموں کے ساتھ ساتھ ایک اور بڑا انکشاف کیا ہے کہ پانچ ہومیوپیتھک ادویات میں ایلوپیتھک ادویات کے اجزا استعمال کیے گئے ہیں، جس کے بعد ان کے خلاف بھی فوری طور پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: تعلیم ، صحت ،پنشن کیلئے خطیر رقم مختص،سی ٹی ڈی کا قیام کی منظوری: قاسم مجید