اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں مسلسل بغیر عرب سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں بھی ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ جس کے زیر اثرآزادکشمیر میں 08جولائی تک وادی نیلم ، مظفر آباد،ر اولا کوٹ ، پونچھ،ہٹیاں بالا، باغ، حویلی، سدھنوتی ،کوٹلی، بھمبر اور میر پور میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔
اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے ۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں دیر، چترال، سوات کوہستان، ملاکند، نو شہر وہ چار سدہ، کرک، تانک، لکی مروت، صوابی، شانگلہ ، بلگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، باجوڑ،بھی شامل ہیں۔
مانسہر وہ ایبٹ آباد، ہری پور ، پشاور، مردان اور گھر میں کہیں کہیں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ملک ریاض کو بڑا جھٹکا،بحریہ آئیکون ٹاور نیب حکام نے قبضے میں لے لیا
اسلام آباد، راولپنڈی، امری، گلیات ، اٹک، چکوال، جہلم ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ ، حافظ آباد رو زیر آباد، فیصل آباد، خود شاب سرگودھا، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ نارووال ، ساہیوال، جنگ، نو بہ ایک سنگھ ، پیکانہ صاحب، چنیوٹ اوکاڑہ اور قصور میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔
چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔گلگت بلستان میں 07اور 08 جولائی کے دوران دیامر استور ، نذر ، اسکردو، ہنزہ، قلت گانچھے اور شکر ) میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
بارش کے باعث گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ کشمیر، خیبر پختو نخوارکے مقامی ندی نالوں ،پہاڑی برساتی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد اراولپنڈی، پشاور، نو شہرہ، گو جرانوالہ ، بنوں اور فیصل آباد میں موسلادھاربارش کے باعث متعدد علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امجد حسین ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی پینگوئی کے مطابق غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دوران سفر انتہائی احتیاط بر تھیں۔
کسان حضرات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ جو کی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی فصلوں کے امور کو ترتیب دیں اور مویشیوں کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔
بارشوں کے سلسلے کے دوران ملک میں جاری گرمی اور جس کی شدت میں بتدریج کی آنے کی توقع ہے۔
نوٹ: تمام حلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی انگوار واقعہ سے بچنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔



