چشتیاں(کشمیر ڈیجیٹل)معروف مذہبی اسکالر ناصر مدنی خطبہ جمعہ کے دوران بے ہوش ہوگئے۔
معروف مذہبی اسکالر ناصر مدنی جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے،خطبہ کے دوران وہ کلمہ پڑھ رہے تھے کہ اس دوران بےہوش ہوگئے اورپیچھے گر گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ تیار
انہیں فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔ واضح رہے کہ علامہ ناصرمدنی سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے ہیں اورسوشل میڈیاکے مختلف پلیٹ فارمز پران کے فالور زکی اچھی خاصی تعدادموجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے دوران علامہ ناصر مدنی کیساتھ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں معروف مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی خطبہ جمعہ دیتے ہوئے اچانک بے ہوش ہوگئے جس کے بعد نمازیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
علامہ ناصر مدنی کو جہانیاں میں جمعہ کے خطبہ کے دوران ہارٹ اٹیک، نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا pic.twitter.com/PQbd1ROsqd
— Ahmad Warraich (@ahmadwaraichh) July 3, 2026
تفصیلات کے مطابق علامہ ناصر مدنی نماز جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے اور اسی دوران کلمہ طیبہ پڑھ رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ پیچھے کی جانب گر گئے۔
واقعہ پیش آتے ہی مسجد میں موجود افراد فوری طور پر ان کی مدد کے لیے آگے بڑھے اور ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت آج پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنے جا رہی ہے
بعد ازاں انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کا طبی معائنہ اور علاج جاری ہے۔
واقعے کی خبر سامنے آنے کے بعد ان کے چاہنے والوں اور عقیدت مندوں میں تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔




