لاس اینجلس: فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے ایک اہم ترین میچ میں اسپین نے آسٹریا کو 0-3 سے عبرتناک شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
2010 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اسپینش کی ٹیم کوئی ناک آؤٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
لاس اینجلس میں کھیلا گیا یہ میچ مکمل طور پر یکطرفہ رہا، جہاں اسپین کا گیند پر 65 فیصد قبضہ رہا۔
اگرچہ ہسپانوی کھلاڑیوں نے زیادہ تر وقت گیند اپنے پاس رکھی، تاہم وہ اس بال پوزیشن کے تناسب سے مزید گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یکم جولائی سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں پر امپورٹ ڈیوٹی میں نمایاں کمی کا اعلان
میچ کا پہلا گول پہلے ہاف کے 36 ویں منٹ میں دیکھنے کو ملا جب اسپین کے اویار زبال نے گیند کو آسٹریا کے جال کی راہ دکھائی، جس کے باعث پہلے ہاف کے اختتام پر اسپین کو 0-1 کی برتری حاصل تھی۔
دوسرے ہاف میں بھی اسپینش ٹیم نے حریف ٹیم کے گول پر تابڑ توڑ حملے جاری رکھے۔ میچ کے 66 ویں منٹ میں پیڈرو پورو نے شاندار گول کر کے اسپین کی برتری کو 0-2 کر دیا۔
کھیل کے مقررہ وقت کے خاتمے سے ٹھیک ایک منٹ پہلے، اویارزبال نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول داغ کر آسٹریا کی واپسی کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈکپ ،میکسیکو 40سال بعد پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا، جشن کے دوران 3ہلاک
اس شاندار اور یکطرفہ فتح کے ساتھ ہی اسپین نے ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے (پری کوارٹر فائنل) میں اپنی جگہ محفوظ کر لی ہے۔




