مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ 24 سیاسی جماعتوں کو ان کے انتخابی نشانات الاٹ کر دئیے ہیں۔
انتخابی نشانات کے حوالے سے باقاعدہ سرکلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد تمام رجسٹرڈ جماعتیں اپنے مقررہ انتخابی نشانات کے تحت انتخابی مہم اور دیگر انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق سیاسی جماعتوں کو درج ذیل انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں:
مزید یہ بھی پڑھیں:ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ،جنوبی افریقہ کو شکست ، انگلینڈ نے فائنل میں جگہ بنا لی
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر (شیر)، جماعت فلاح انسانیت (بادشاہ)، مرکزی جمعیت اہل حدیث (کشتی)، صدائے حق پارٹی (کلہاڑا)، پاکستان پیپلز پارٹی (تیر) ہے۔
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس (گھوڑا)، جماعت اسلامی (ترازو)، لبریشن لیگ (لالٹین)، جے کے پیپلز پارٹی (JKPPP) (تلوار)، قومی اتحاد پارٹی (ستارہ)،جموں کشمیر پیپلز پارٹی (شہید بھٹو گروپ) (مکا)، جموں و کشمیر عوامی دست بازو پارٹی (ہاتھ)ہے ۔
جموں و کشمیر ڈیموکریٹک پارٹی (قلم)، آل جموں و کشمیر جمعیت علمائے اسلام (درخت)، جمعیت علمائے اسلام جموں و کشمیر (کتاب)، نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی (سورج)، استحکام پاکستان پارٹی (عقاب)، پاکستان مسلم لیگ (آزاد کشمیر) (ٹریکٹر)ہے ۔
تحریک نوجوانان جموں و کشمیر (چاند)، پاکستان نظریاتی پارٹی (ریلوے انجن)، ایم کیو ایم (پتنگ)، گجر قومی پارٹی (پگڑی)، آل جموں و کشمیر مرکزی جمعیت اہل حدیث (ٹوپی) جبکہ جموں و کشمیر نیشنل لبریشن موومنٹ کو (ہرن) کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:استحکام پاکستان پارٹی کی انٹری، مزید کونسے اہم رہنما شامل ہونے جا رہے ہیں؟
سرکلر کے اجرا ءکے بعد تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتیں اپنے مقررہ انتخابی نشانات کے ساتھ انتخابی مہم اور دیگر انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گی۔




