پاکستانی ہیکرز نے بھارتی غرور خاک میں ملادیا، بھارتی چینل ہیک، پاکستانی قومی ترانہ نشر ،پیغامات جاری

نئی دہلی(کشمیر ڈیجیٹل) بھارت کو ایک اور بڑا دھچکا،پاکستان نے ٹیکنالوجی کے میدان میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی صدر کی تقریر کے دران پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے چوٹی کے نیوز چینل کو ہیک کرکے پاکستان کا قومی ترانہ نشر کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پولیس کی بڑی کارروائی، شوکت نواز میر ، راجہ صہیب جاوید گرفتار

ذرائع کے مطابق پاکستانی ہیکرز نے پاکستان کے قومی ترانے کیساتھ بھارت کو اہم پیغامات جاری کردیئے جس سے بھارتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت جہاں پر اپنے آپ کو ٹیکنالوجی کے میدان میں دنیا میں اپنے آپ کو ماہر سمجھتا تھا پاکستانی ہیکرز نے اس کا غرور خاک میں ملادیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ہیکرز نے قومی ترانہ چلانے کے ساتھ بھارتی چوٹی کے ٹی وی چینل پر اپنے اہم پیغامات نشر کردیئے جس سے بھارت میں ہلچل مچ گئی ، بھارتی سورمائوں کی دوڑ لگ گئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رجسٹریشن کیس، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا

ذرائع کے مطابق پاکستانی ہیکرز نے اپنے پیغامات میں کہا کہ جب آپ شیشے کے گھر میں رہتے ہیں تو پھر سرحد پار پتھر پھینکنے سے گریز کریں۔

پاکستانی ہیکرز نے یہ بھی لکھا کہ ہندوستانیو! اپنے آقائوں سے کہو آئندہ پاکستان کیساتھ گڑ بڑ کرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ پاکستان اس سے زیادہ مزہ چکھانے کیلئے تیار ہے