یوم عاشور

یوم عاشور : حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

نواسۂ رسول ؐحضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار رفقا کی کربلا کے میدان میں لازوال قربانی کی یاد میں آج ملک بھر میں یومِ عاشور انتہائی عقیدت و احترام اور غمزدہ ماحول میں منایا جا رہا ہے۔

چودہ سو برس قبل پیش آنے والے اس عظیم سانحے کی یاد میں ملک کے طول و عرض میں مجالسِ عزا منعقد کی جا رہی ہیں اور شبیہِ علم، تابوت اور ذوالجناح کے روایتی جلوس برآمد ہو رہے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یومِ عاشور صبر، استقامت اور حق گوئی کا دائمی درس دیتا ہے : صدر ، وزیراعظم

میدانِ کربلا میں آلِ رسولؐ کی تین روز کی بھوک اور پیاس کی یاد میں عزاداروں کے لیے جگہ جگہ لنگر، نیاز اور دودھ و پانی کی سبیلوں کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے ۔

کراچی میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک میں مرکزی مجلسِ عزا کے اختتام پر برآمد ہو رہا ہے، جبکہ لاہور میں نثار حویلی (اندرون موچی گیٹ) سے برآمد ہونے والا روایتی جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ کی جانب گامزن ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:

جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے شریک ہیں۔علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، گلگت، اسکردو اور مظفر آباد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس پوری عقیدت کے ساتھ برآمد کیے جا رہے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ،جرمنی کو شکست ، ایکواڈور نے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی

اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور عزاداروں کے تحفظ کے لیے ملک بھر میں سکیورٹی کے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔