امریکہ

آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی،تیل کی برآمد پر پابندی ختم ،منجمداثاثے جاری، عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تصدیق کی ہے پاکستان اور قطر کی انتھک ثالثی میں امریکا کیساتھ مذاکرات میں لبنان جنگ خاتمہ میں ایک پیشرفت ہوئی ہے۔

عباس عراقچی نے پاکستان کی طرف سے جاری کئے گئے مشترکہ اعلامیہ کو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کی انتھک سفارتی کوششوں کے نتیجے میں لبنان جنگ کے خاتمے کی جانب بڑی پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں اور آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اٹھا لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا حتمی معاہدہ کیلئے روڈ میپ پر متفق، قطر اور پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کے منجمد اثاثوں کا ایک حصہ جاری کر دیا گیا ہے جس سے ایران کے لیے بڑے پیمانے کا تعمیرِ نو اور ترقیاتی منصوبہ شروع کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں اصل حقیقی امتحان لبنان میں جنگ خاتمے کیلئے قائم کیا گیا ڈی کنفلیکشن سیل ہے۔

قبل ازیں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تصدیق کی تھی کہ سوئٹزر لینڈ میں مذاکراتی وفد کا کام مکمل ہوگیا ہے، تکنیکی ٹیمیں اپنا کام جاری رکھیں گی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہازوں کی محفوظ آمدورفت کامیکانزم ترتیب دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوئٹزرلینڈ مذاکرات مکمل، ایرانی وفد واپس روانہ ہوگیا، ایرانی سرکاری میڈیا

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ حتمی معاہدے کے آغاز کے لیے مذاکرات کی بنیاد رکھنے پر بات چیت کی گئی، بات چیت میں دوسرے فریق کی ذمہ داریوں پر عملدرآمد سے متعلق اچھی پیش رفت ہوئی۔

قبل ازیں ایرانی وفد سوئٹزرلینڈ سے روانہ ہونے پر تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی کہ آیا مذاکرات ناکام ہو گئے جس کی وجہ سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔