کوہالہ روڈ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے اوپن، آزادکشمیر پولیس نے افواہ جھوٹ قرار دیدی

آزادکشمیر پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ دیر قبل ایک پوسٹ اپلوڈ ہوئی پائی گئی ہے کہ بروز پیر 22 جون 2026 سے کو ہالہ روڈ تمام تر ٹریفک کے لئے بند کی جارہی ہے، تمام حضرات غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

پولیس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ متذکرہ پوسٹ اخبر قطعی طور پر غلط ہے۔ کوہالہ روڈ تمام تر ٹریفک کے لئے اوپن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کوایک اوربڑا جھٹکا، ممبرکورکمیٹی انجم زمان اعوان کا لاتعلقی کا اعلان

پولیس کا کہنا ہے کہ کو ہالہ روڈ اور دیگر شاہراؤں سے متعلق معلومات کے لئے شہری درج ذیل لینڈ لائن نمبرز05822-930419اور05822-930418پر رابطہ کریں۔

ترجمان کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

عوام سے اپیل ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی بے بنیا دو خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔ کسی بھی قسم کی معلومات کے لئے متعلقہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے رابطہ رکھیں ۔

یاد رہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی باغ کی طرف سے ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کل کوہالہ روڈ بند رہے گی جس پر پولیس نے فوری ردعمل دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:کوٹلی : محمد جمیل کا خاندان سمیت کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے لاتعلقی کا اعلان

یہ بھی یاد رہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج راولاکوٹ تک محدود ہوچکا ہے ، مظفرآباد اور میرپور ڈویژن میں معمولات زندگی معمولات کے مطابق چل رہے ہیں جس پر کالعدم ایکشن کمیٹی کے کارندوں کی جانب سے پروپیگنڈا کیا جا رہے ۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کے بانی ممبران کمیٹی کی بھارت نواز پالیسیوں سے اختلافات کرتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کررہے ہیں جس کو ماہرین نے کالعدم ایکشن کمیٹی کیلئے شدید جھٹکا قرار دیا ہے۔