گرفتار

ہٹیاں بالا میں پولیس کا بڑا چھاپہ ، کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا رہنما سفیر عباسی گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے ضلع  ہٹیاں بالا میں پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے جے کے ایل ایف کے رہنما و ممبر کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اہم ترین سیاسی رہنما کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز 20 جون 2026 کو سٹی پولیس ہٹیاں بالا نے خفیہ اطلاع پر لانگلہ کے مقام پر ایک اچانک چھاپہ مارا۔ اس اسٹریٹجک کارروائی کے دوران جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) کے ممتاز رہنما اور کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ہٹیاں بالا کے سرگرم ممبر سفیر عباسی کو گرفتار کر لیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:خواتین کی پریس کانفرنس؛ امن و استحکام کے حق میں آواز بلند، کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا بائیکاٹ

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتاری کے فوراً بعد سفیرعباسی کو سخت سکیورٹی میں کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس  گرفتاری کے بعد علاقے کی سیاسی صورتِ حال میں  ہلچل پیدا ہو گئی ہے ۔