آزادکشمیر الیکشن:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے اپرنیلم سے کاغذات نامزدگی جمع

نیلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کی سیاست میں بڑی ہلچل،، سابق وزیرِ اعظم سردار تنویر الیاس خان نے بالائی نیلم (اپر نیلم) سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔

زرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر کے مقابلے میں اپر نیلم سے بھی الیکشن لڑنے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر رہنما پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر و سابق وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے حلقہ ایل اے 25 نیلم ون سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا دیئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر : انٹرنیٹ سروس معطلی میں مزید توسیع ، نوٹیفکیشن جاری

ضلعی ہیڈکوارٹر آٹھمقام میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کروانے کے موقع پرپارٹی عہدیداروں، کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی نیلم کے مرکزی رہنما سید صادق حسین شاہ ، چیئرمین بلدیہ صدیق بیگ ،چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کیل سردار امجد ، پی آر او ہمراہ موسٹ سینئر وزیر حکومت خواجہ محمد صدیق ، سردار سجاد گل ، محمد اسرائیل سمیت دیگر رہنما اور کارکنان موجود تھے ۔

بالائی نیلم میں اچانک سیاسی پیش رفت کو صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادرکیلئے ان کے ہی ہوم گراؤنڈ پر ایک بڑا سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس کی جانب سے اپر نیلم کے حلقے میں انٹری نے خطے کی انتخابی لہر کو پوری طرح تبدیل کر دیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کرنل وقار احمد نور،پرویز اشرف،شفیق جرال سمیت16امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع

شاہ غلام قادر، جو روایتی طور پر اس حلقے میں مضبوط گرفت رکھتے ہیں، اب انہیں ایک کڑے اور اعصاب شکن مقابلے کا سامنا ہوگا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سردار تنویر الیاس کے اس فیصلے سے نیلم کی سیاست میں جوڑ توڑ کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

جس سے روایتی سیاسی اتحادوں اور ووٹ بینک کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اس ہائی پروفائل مقابلے کے بعد اب یہ حلقہ آزاد کشمیر بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔