پولنگ

گلگت بلتستان،حکومت سازی کے معاملات فائنل، اسمبلی اجلاس بلانے کی تاریخ آ گئی

گلگت بلتستان میں حکومت سازی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور دونوں سیاسی جماعتیں گلگت بلتستان میں مخلوط حکومت بنانے پر متفق ہوگئی ہیں اور کل اتوارکو اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری ارسال کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان حکومت میں استحکام پاکستان پارٹی کے چاروں ممبران اسمبلی کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا جائے گا جبکہ وزیر اعلیٰ، سپیکر اور کابینہ کے دیگر ارکان پاکستان پیپلز پارٹی سے لئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان انتخابات،سرکاری نتائج کا اعلان، پیپلزپارٹی کو بڑا جھٹکا لگ گیا

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پہلے ہی وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اس اسطرح پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ منتخب ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گلگت میں میں ہونے والے دونوں سیاسی جماعتوں کی اعلی قیادت نے گلگت بلتستان میں اتحادی حکومت بنانے کے فارمولے پر اتفاق کرتے ہوئے سفارشات مرکزی قیادت کو بھجوا دی ہیںوہاں سے منظوری ملنے پر باقاعدہ اعلان کیا جائے گا

ادھر گلگت بلتستان اسمبلی سیکرٹریٹ نے نو منتخب گلگت بلتستان اسمبلی کا پہلا اجلاس آج 21 جون 2026 کو طلب کرنے کے لیے گورنر سے باضابطہ طور پر منظوری مانگ لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان حکومت سازی، پیپلزپارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی سے اتحاد کا فیصلہ

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق گلگت کے جوٹیال میں واقع اسمبلی سیشن ہال میں اجلاس کل اتوار کو شام 4:00 بجے بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔

اجلاس کا مقصد نومنتخب اراکین کی حلف برداری ،اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ سمیت اہم آئینی عہدوں کے لیے انتخابات کا انعقاد ہے۔

یوں گلگت بلتستان میں حکومت سازی کا عمل کل سے شروع ہونے کا امکان ہے، اس دوران گورنر سید مہدی شاہ کو بھی وفاق کی طرف سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔