امریکی سرزمین پر ایران کے ترانے کی گونج،پرچم لہرا دیئے گئے

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں امریکی سرزمین پر ایران کے ترانے اور اسٹیڈیم میں ایرانی پرچم نے ایران کے سپورٹرز کو پُرجوش کر دیا۔

گزشتہ روز فیفا ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنے کے لیے لاس اینجلس کے میدان میں اتری تو منظر دیدنی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: ایران اور نیوزی لینڈ کا سنسنی خیز مقابلہ، دو دو گول سے میچ ڈرا

میچ کے آغاز پر اسٹیڈیم میں ایران کا سرکاری پرچم کھولا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا، جس پر ایرانی شائقین نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگائے۔

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کی وجہ سے اس منظر نے سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی کافی توجہ حاصل کی اور مختلف ردِعمل سامنے آئے۔

واضح رہے کہ ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ 2-2 گول سے برابر ہوا۔

دوسری طرف امریکی عدالت نے فیفا ورلڈ کپ میں شاہ کے دور کا ایرانی پرچم لہرانے پر عائد فیفا کی پابندی کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔اسٹیڈیم میں صرف ایران کا سرکاری قومی پرچم ہی لہرایا جاسکے گا ۔

ادھرفیفا ورلڈکپ 2026 کے سنسنی خیز میچ میں فرانس نے سینیگال کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا ۔

فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ آئی کے اپنے پہلے میچ میں فرانس نے سینیگال کو 1-3 سے شکست دی۔ اسٹار کھلاڑی ایم باپے نے 2 گول اسکور کیے۔

نیو جرسی میں فرانس اور سینیگال کے درمیان کھیلے گئے میچ کا پہلا ہاف دلچسپ رہا، ابتدا میں فرانسیسی ٹیم کو گول کرنے کے مواقع ملے مگر اُن کے اسٹار کھلاڑی اس موقع کا فائدہ نہ اُٹھاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: سویڈن نے تیونس کو پانچ گول سے شکست دیدی

دوسری جانب سینیگال کی ٹیم نے اچھے دفاع کے ساتھ بہترین اٹیک بھی کیے لیکن وہ ان حملوں کو گول میں تبدیل نہیں کرسکے۔وقفے پر مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔

تاہم دوسرے ہاف میں کھیل میں مزید تیزی دیکھنے میں آئی جس میں آخر کار فرانسیسی کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائی اور 66ویں منٹ میں ایم باپے نے ایک موو پر ٹیم کیلئے پہلا گول کردیا۔82 ویں منٹ میں بریڈلے بارکولا نے گول کرکے ٹیم کی برتری دُگنی کردی۔

پھر انجری ٹائم میں سینیگال کی جانب سے ابراہیم نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر مقابلہ 1-2 کردیا لیکن کھیل کے بالکل آخری لمحات میں ایم باپے نے ایک شاندار کک کے ذریعے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول کردیا۔یوں فرانس کی ٹیم 1-3 کی اسکور لائن کے ساتھ میدان سے فاتح بن کر نکلی ۔