پیپلزپارٹی کا بیانیہ مسترد،الیکشن میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں، ن لیگ

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے انتخابات ملتوی کرنے کے مطالبہ پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابات میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

اجلاس کے بعد صدر مسلم لیگ(ن) شاہ غلام قادر نے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال سب کے سامنے ہے،آزاد کشمیر امن و امان بحال کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کا ہنگامی اجلاس؛انتخابات ملتوی نہیں ہو سکتے،شاہ غلام قادر

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ انتخابات کو شیڈول اجلت میں جاری کیا گیا ہے،پی پی قائدین کی پریس کانفرنس پر ہم نے مشاورت کی، آزاد کشمیر کی موجودہ اسمبلی کی معیاد 3 اگست تک ہے،آزاد کشمیر کے آئین کے تحت 4 اگست سے پہلے انتخابات ہونے چاہیے۔

شاہ غلام قادر کا کہنا تھاکہ انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن نے 5 جون کو جاری کیا،الیکشن کمیشن شیڈول جاری کرنے میں مزید تاخیر نہیں کر سکتا تھا،پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو غلط بریف کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ الیکشن میں تاخیر کی حمایت نہیں کر سکتی،آزاد کشمیر میں انتخابات کے تاخیر کے حق میں نہیں ہیں،پیپلزپارٹی کو الیکشن کا میدان چھوڑ کر فرارنہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:کوشش ہے آزاد کشمیر میں الیکشن ملتوی نہ ہوں : فیصل ممتاز راٹھور

شاہ غلام قادر نے کہا کہ مشعال ملک کو آزادکشمیر میں مداخلت سے متعلق کوئی بیان نہیں دینا چاہیے،انہیں اپنے خاوند کو بچانے کیلئے جدوجہد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو کالعدم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر پی پی نے ہم سے مشاورت نہیں کی ۔