یورپی ممالک نے ایران پر پابندیاں اٹھانے کی حامی بھر لی

جرمنی، اٹلی، فرانس، برطانیہ کا کہنا ہے کہ ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

چار یورپی ممالک کے گروپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران اپنے جوہری پروگرام پر واضح اور قابل تصدیق قدم اٹھاتا ہے تو وہ اس پر سے پابندیاں ہٹانے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا پاکستان اور قطر کی کوششوں پر اظہار تشکر

اٹلی، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے رہنماؤں نے کہا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس مقصد کے لیے امریکا، ایران اور آئی اے ای اے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یورپی ممالک نے آبنائے ہرمز کو بلا روک ٹوک کھولنے کا مطالبہ کیا گیا اور لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی توثیق کی گئی۔

ادھر اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ اور ایران کے درمیان اعلان کردہ امن معاہدےکا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اہم قدم قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکہ معاہدہ ، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

انہوں نے کہا کہ میں امریکہ اور ایران کو ایک امن معاہدے پر پہنچنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں جو فوری اور مستقل جنگ بندی، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے ساتھ ساتھ مزید مذاکرات کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے

انہوں نے کہا کہ یہ تنازعہ کے پرامن حل کی طرف ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔