مظفر آباد( کشمیر ڈیجیٹل) انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) آزاد کشمیر کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مایوس کن رویوں کے باعث احتجاج میں شامل نوجوانوں نے اپنے گھروں میں واپسی کے خواہشمند ہیں ۔
ترجمان پولیس کے مطابق جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 9 جون 2026 کو شروع کیے گئے لانگ مارچ کی کال کے تحت بھمبر، میرپور اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے جو چند نوجوان مختلف ریلیوں کیساتھ راولاکوٹ پہنچے تھے، وہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مبینہ مجرمانہ کردار اور دہشت گردانہ سوچ سے مایوس ہو کر اب احتجاج چھوڑ کر اپنے گھروں کو واپس جانے کے خواہشمند ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور: کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال ناکام، عوام نے ہڑتالی سیاست مسترد کر دی، کاروباری مراکز کھلے
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی سے جڑے بعض اشخاص اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے ان نوجوانوں کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے کہ اگر انہوں نے احتجاج چھوڑا تو راستے میں پولیس اور رینجرز انہیں گرفتار کر لیں گے یا گولیاں مار دیں گے ۔ ترجمان نے ان خبروں کو کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے پھیلائی جانے والی قطعی طور پر جھوٹی اور بے بنیاد افواہیں قرار دیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا عمل غداری کے مترادف ہے، صدرسپریم کورٹ بار ایسوسی
آزاد کشمیر پولیس کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ بھمبر اور میرپور سمیت دیگر اضلاع کے جو نوجوان اس وقت راولاکوٹ میں موجود ہیں اور واپس اپنے گھروں کو جانا چاہتے ہیں، وہ ہمارے لیے قابلِ احترام شہری ہیں ۔ پولیس ان کی بحفاظت واپسی کے لیے راولاکوٹ میں سہولت مراکز (Facilitation Centers) قائم کر رہی ہے، جہاں رابطہ کر کے نوجوان بغیر کسی روک ٹوک کے باآسانی اپنے گھروں کو واپس جا سکتے ہیں ۔




