افواج پاکستان کا افغانستان کے اندر دہشتگرد ٹھکانوں پر بڑا حملہ

پاکستان نے فرنٹیئر کانسٹیبلری پوسٹ پر حملے اور6جوانوں کی شہادت کے جواب میں افغانستان کے صوبہ خوست اور پکتیکا میں دہشت گردوں کے 2کیمپوں اور انفراسٹرکچر پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر درست فضائی حملے کیے ہیں۔

حملوں میں ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی بڑی تعداد ماری گئی۔

تفصیلات کے افواج پاکستان نے افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے 2بڑے ٹھکانوں اور ان کے نیٹ ورک پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر پن پوائنٹ اور تباہ کن فضائی حملے کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی وزیرستان، افغانستان کی سول آبادی پر گولہ باری،8زخمی، نقصانات کی تفصیلات جاری

پاکستان کے شاہینوں نے دہشت گردوں کی آماجگاہوں کو مٹی کا ڈھیر بنا کر جہنم واصل کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہمیشہ کی طرح بوکھلاہٹ کا شکار افغان طالبان کے اکاؤنٹس اپنی عبرت ناک شکست کو چھپانے کے لئے سویلین گھروں اور جانی نقصان کا روایتی جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

جب بھی پاکستان دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے افغانستان پہ حملہ کرتا ہے افغانستان میں موجود کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس جن کو طالبان اور پھر بھارت کی طرف سے ہدایات ملتی ہیں وہ ان کو سویلینز کے اوپر حملہ قرار دے دیتے ہیں

یہ ایک انٹیلی جنس بیسڈ اپریشن تھا جو کہ زبردست درستگی کے ساتھ کیا گیا ہے سویلین پاپولیشن پر حملہ اور عام شہریوں کی ہلاکت کی سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی تمام خبریں جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

افواج پاکستان نے واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان کی پاک دھرتی پر آنکھ اٹھا کر دیکھنے والوں کو اب ان کے گھروں میں گھس کر کچلا جائے گا۔ پاکستان زندہ باد

یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی اشتعال انگیزی: انگور اڈہ میں شہری آبادی پر فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی

یاد رہے کہ پاکستان کےاقوام متحدہ میں مندوب عاصم افتخار نے کچھ گھنٹے قبل ہی واضح کیا تھا کہ پاکستان دہشت گرد حملوں پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتا اپنی سلامتی اور عوام کے تحفظ لئے جب اور جہاں ضرورت ہوگئی حق دفاع کے تحت جواب دیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بھارت افغانستان کی مدد کی آڑ میں پاکستان میں عدم استحکام کی سازش کررہا ہے بھارت کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو اپنی پراکسی کے طور پہ استعمال کررہا ہے۔