آزاد کشمیر کی صورتحال: وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے آزادکشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس طلب کرلیا ۔

وزیراعظم ہائوس طلب کئے گئے اہم اجلاس میں آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائےگا اور آئندہ الیکشن کے حوالے سے بھی معاملات زیرغور آئیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئی جی آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کمشنر آفس کا اہم دورہ! شہریوں سے ملاقات

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اوروزیراعظم پاکستان فیصل راٹھور کی وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے ۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت ملاقات میں وزیراعظم پاکستان کو کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات اور اس پر بننے والی صورتحال پر بریفنگ دے گی

مزید یہ بھی پڑھیں:ضلع جہلم ویلی میں حالات معمول کے مطابق، کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بے اثر

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی قیادت کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات اور مہاجرین کی نشتیں ختم کرنے، کم کرنے یا کشمیر کونسل میں منتقل کرنے کی تجاویز دے سکتی ہے

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام معاملات بات چیت سے حل کرنے کی ہدایت کی۔

جب کہ آج شام صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان اہم ملاقات کا امکان ہے۔

اتوار کو زرداری ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی زیر صدارت آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، کشمیر کی موجودہ صورت حال پر 48 گھنٹوں میں یہ تیسرا اہم اجلاس تھا۔