بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹاربیٹر سوریا کمار یادیو نے ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑ دی ۔
انہوں نے اس معاملے پر کسی قسم کی ناراضی یا تنقید سے گریز کرتے ہوئے نہایت مثبت رویہ اپنایا اور نئے کپتان شریاس ائیرکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
ممبئی میں ایک مقامی میچ کے دوران ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سوریا کمار یادو نے کہا کہ وہ شریاس ائیر کے بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بننے پر خوش ہیں ۔
ان کے مطابق یہ ایک اچھا فیصلہ ہے اور وہ اُمید کرتے ہیں کہ شریاس اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں نبھائیں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے سینئر ترین کھلاڑی! کرسٹیانو رونالڈو بھی شامل
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی کرکٹ میں ایک دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ گزشتہ تین ٹی ٹوئنٹی کپتانوں کا تعلق ایک ہی شہر ممبئی سے ہے، جن میں روہت شرما، وہ خود اور اب شریاس ائیر شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے حالیہ پریس کانفرنس میں اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوریا کمار یادو کی حالیہ کارکردگی میں کمی اور آئندہ کی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھانا ناگزیر تھا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز کی کوشش ہے کہ مستقبل کے بڑے ٹورنامنٹس، خصوصاً آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک مضبوط اور مستحکم ٹیم تشکیل دی جائے ۔
چیف سلیکٹر نے مزید بتایا کہ شریاس ائیر کو آئندہ بین الاقوامی سیریز، بشمول آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے کیساتھ ساتھ ایشین گیمز کے لیے بھی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عائشہ بلوچ نےفائنل میں بھارتی ریسلر کو دھول چٹا دی، گولڈ میڈل نام کر لیا
اس فیصلے کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع دینا اور آئندہ ورلڈ کپ سے قبل ایک متوازن ٹیم تیار کرنا ہے ۔



