اسلام آباد:وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن شیئر کرتےہوئے لکھا ہے کہ ہجوم کی حکمرانی ختم ہوچکی ، اب ریاست کی رٹ کو چیلنج نہ کیا جائے۔
ایک اور ٹویٹ میںوزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نےکہا کہ اب تک ہم نے اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے صرف احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
End of mob rule. Do not challenge the writ of the State. pic.twitter.com/nXm6GzRwKv
— Faisal Mumtaz Rathore (@PMofAJK) June 5, 2026
تشدد، افراتفری اور ریاست مخالف سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کی پوری طاقت سے نمٹا جائے گا۔ پرامن احتجاج کا خیر مقدم کیا جاتا ہے لیکن ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینا جرم ہے۔
So far we have only taken precautionary measures to safeguard the lives and properties of our citizens. Violence, chaos and anti-state activities shall never be tolerated and will be dealt with full force of law. Peaceful protests are welcomed, but threatening State institutions… https://t.co/P1InHLzaxK
— Faisal Mumtaz Rathore (@PMofAJK) June 5, 2026
ایک اور ٹویٹ میں راجہ فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا تھا کہ اظہار رائے کی آزادی عوام کا بنیادی حق ہے لیکن کاروبار بند کرنے پر مجبور کرنا، سڑکیں اور شہر بند کرنا’’ بند مطلب بند‘‘ جیسے نعرے لگانا اور پورے نظام کو ہائی جیک کرنا دہشت گردی اور ریاست مخالف کارروائیوں کے مترادف ہے۔ احتجاج کوافراتفری کے ساتھ الجھائیں نہیں۔
Freedom of expression is a fundamental right of the people, but forcing business to close, blockading roads and cities, raising slogans like “بند، مطلب بند” and hijacking of the whole system amounts to terrorism and anti-state acts. Do not confuse ‘protests’ with ‘chaos’. https://t.co/T20P9fQR1z
— Faisal Mumtaz Rathore (@PMofAJK) June 5, 2026




