جو پنجاب کے حقوق پر سودا کرنے کیلئے تیار ہیں وہ جی بی کو کیا حقوق دیں گے، بلاول بھٹو ن لیگ پر برہم

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ گلگت سے مینڈیٹ چاہیے تاکہ اسلام آباد جاکر کہہ سکیں کہ کوئی اور صوبہ بنانے سے پہلے گلگت کی آواز کو سننا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نےگلگت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان کا حق ملکیت دلانےکیلئے جیالا وزیراعلیٰ چاہیے، حق ملکیت کے قانون پر عملدر آمد کیلئے پیپلزپارٹی کو اکثریت چاہیے، پیپلزپارٹی کی حکومت نہ آئی تو گلگت کیلئے قانون سازی نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان انتخابات: تحریک انصاف کے سنگین الزامات، پیپلز پارٹی کے ن لیگ سے شکوے

بلاول بھٹو نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئےکہا جو پنجاب کے حقوق پر سودا کرنے کیلئے تیار ہیں وہ جی بی کو کیا حقوق دیں گے، پیپلزپارٹی حقوق پر سودے بازی نہیں کریگی۔

بلاول بھٹو نے جلسے سےخطاب میں یہ بھی کہا کہ ن لیگ ہو یا کوئی اور جماعت میں جانتا تھا کہ یہ ہماری قانون سازی نہیں ہونے دیں گے، ضروری ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بنائیں تاکہ یہاں عوام کو زمین کی ملکیت مل سکے۔

قابل کاشت زمین اب قابل تقسیم ہے یہ زمین عوام تک پہنچانی ہے، جی بی میں جیالا وزیراعلیٰ چاہتا ہوں تاکہ عوام کو زمین کا مالک بنا سکوں۔

بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ اس دفعہ غذر کی تینوں نشستیں پیپلزپارٹی کی ہوں گی، پچھلے الیکشن میں پیپلزپارٹی سے 9سیٹیں چھینی گئی تھیں، میں اپنے لیے نہیں آپ کیلئے بھاری اکثریت چاہتا ہوں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی کی وجہ سے چاروں صوبوں میں ترقی ہوئی، 18ویں ترمیم کا سب سے زیادہ فائدہ پنجاب صوبے کو ہوا۔

بلاول بھٹو نے کہا سندھ میں گھروں کی تعمیر کا دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ چل رہا ہے، سندھ میں 20 لاکھ گھر بن رہے ہیں، مالکانہ حقوق دے رہے ہیں ، ہمارا تین نسلوں کا ریکارڈ ہےکہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دلائے لیکن دوسری جماعتوں کی کوشش ہوتی ہےکہ کیسے لوگوں کو بیروزگار کریں، آج جو مقابلہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام فیصلہ کریں ہنزہ کو کراچی بنانا ہے یالاہور،خرم دستگیر

انہوں نے تو بے نظیر بھٹو پر مقدمات بنائے تھے، بے نظیر بھٹو نےکہا تھا کہ اگر نوکریاں دینا جرم ہے تو بار بار کروں گی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں جی بی میں ٹورازم کو تباہ کرکے لوگوں کو بیروزگار کیا، پیپلزپارٹی روزگار دیتی ہے دیگر جماعتیں روزگار چھینتی ہیں۔

ن لیگ مختلف اداروں سے ملازمین کو نکال رہی ہے، دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس کوئی نظریہ نہیں، مخالفین نے شہید محترمہ بھٹو پر روزگار دینے پر مقدمات بنائے تھے۔

بلاول بھٹو نے نئے بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافے کا بھی اعلان کیا۔

چیئرمین پی پی نے کہا دیگر سیاسی جماعتیں زبردستی آپ پر حکومت کرنا چاہتی ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ سے زیادہ مفت علاج این آئی سی وی ڈی میں ملتا ہے، چاہتا ہوں کہ مفت علاج کیلئے پورے گلگت بلتستان میں اسپتال بناؤں۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جی بی کو ٹورازم کا حب بنائیں گے اور سہولیات فراہم کریں گے، ہمیں وفاق سے مدد نہیں چاہیے، وہ آئیں گے مزید معاملات خراب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل بھی سج گیا، شیڈول جاری

انہوں نے کہا صدر زرداری نے اٹھارویں ترمیم اور سی پیک دیا،گلگت کو شناخت دی، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے غذر کو ضلع کا درجہ دیا، غذر سیاحت کا مرکز بنےگا، چاہتا ہوں جی بی میں عالمی معیار کی اسپتال بنائے جائیں ، جی بی میں نچلی سطح کے اسپتالوں کو اپ گریڈ کرینگے۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ فیصل آباد میں سب سے کم قیمت پر بجلی سندھ بیچتا ہے، کراچی میں کے الیکٹرک کو سب سے کم قیمت پر بجلی نوری آباد سے فراہم کی جارہی ہے۔